Monday, 26 January 2015

اُوباما کے بھارت میں ہوتے ہی پاکستان ائیر فورس کے طیارے نے سنسنی پھیلا دی



پاکستان ایئر فورس کے مسافر طیارے نے بھارتی شہر لکھنو میں ایندھن ڈلوانے 
کے لیے ایمرجنسی لینڈنگ کر دی۔تفصیلات کے مطابق پی اے ایف کا مسافر طیارہ بھارتی شہر لکھنو میں ایمرجنسی لینڈنگ کر گیا جہاں طیارہ کی ایندھن کی کمی کو پورا کیا گیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستانی طیارے نے ایمرجنسی لینڈنگ نہیں کی جبکہ پی اے ایف کا طیارہ معمول کے مطابق اترا ہے۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ ری فیولنگ کے بغیر طیارے کی پرواز ممکن نہیں تھی اس لیے اسے بھارتی شہر لکھنو میں اتارا گیا ہے۔یاد رہے پی اے ایف کا طیارہ راولپنڈی سے چٹا کانگ جا رہا تھا جبکہ گزشتہ روز بھی پاکستانی طیارے نے بھارت میں لینڈنگ کر کے ایندھن کی کمی کو پورا کیا تھا۔